• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،سرقہ بالجبر،سٹریٹ کرائم،نقب زنی ،چوری،خیانت مجرمانہ اور فراڈ کی متعددوارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علا وہ3 گاڑیاں اور9موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ،پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لیے ۔ بڑی واردات تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں سیکٹر آئی الیون فور میں ہوئی۔ ظہور احمد آڑھتی نے بتایاکہ بولی ختم کرکے اپنے منشی کے ہمراہ دفتر جارہاتھاکہ پیدل آنے والے تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روکااور 54لاکھ روپے چھین کر پیدل فرار ہوگئے ۔تھانہ رمنا کے علاقے میں محمد احمد ،تھانہ کوہسار کے علاقے میں اعجاز،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ابراہیم ،مارگلہ کے علاقے میں جنید، فاروق،لوہی بھیر کے علاقے میں معاذ،تھانہ آئی نائن کے علاقے سے کامران، سبزی منڈی کے علاقے میں دانش، الطاف کے موٹرسائیکل اورتھانہ کوہسار کے علاقے میں مغل کی کار ،تھانہ آئی نائن کے علاقے میں فاروق کی کار ،اسد کی کارچور لے اڑے۔ادھرتھانہ بنی گالہ کے علاقے میں جبران کی پانچ بکریاں،بھارہ کہوکے علاقے میں عطیہ نسیم کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی ، آبپارہ کے علاقے میں شہزاد کی گاڑی کے ٹائر،لوہی بھیر کے علاقے میں کامران کے مصنوعی پودے اور گھاس وغیرہ،تھانہ آب پارہ کے علاقے میں لقمان کی جیب سے موبائل ، ذیشان کی گاڑی سے ٹائر ،گولڑہ کے علاقے میں جی تیرہ سے ٹرانسفارمر ،تھانہ کورال کے علاقے میں ہمایوں کے گھر سے نقدی وسلائی مشین،توصیف کے گھر کی بجلی کی تاریں ،آئی نائن کے علاقے میں ہاشم کی گاڑی سے موبائل اورکارڈز،فاطمہ کا لیپ ٹاپ ،سبزی منڈی کے علاقے میں ارشد کا موبائل اور کارڈ ز، ابصار کی گاڑی کی بیٹری چر الی گئی ،دوسری جانب تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے آصف محمود اوراحمد سعید کی دکانوں میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل اوردیگر اشیاچھین لیں ۔آب پارہ کے علاقے میں سجاد خان سے موبائل اور نقدی ،سہالہ کے علاقے میں فریحہ سے نقدی وکارڈ،لوہی بھیر کے علاقے میں حنیف سے نقدی اور موبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں افتخار سے موبائل،سبزی منڈی کے علاقے میں راجہ شرافت سے موبائل ،آصف سے موبائل اور نقدی ،ترنول کے علاقے میں ملک قدیر سے موبائل ،شالیمار کے علاقے میں نذیر سے موبائل ،کورال کے علاقے میں خالد سے موبائل اور نقدی، نشر سے موبائل ،مظہر سے موبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقے میں امجد سے موبائل اور نقدی ،آئی نائن کے علاقے میں عبدالولی خان سے موبائل اسامہ سے موبائل ،تھانہ نون کے علاقے میں مراتب سے نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ کوہسار پولیس نے فرحان کی درخواست پر عواد ظاہر کے خلاف15لاکھ روپے ،تھانہ بھارہ کہوپولیس نے سدھیر کی درخواست پر کرامت کے خلاف بیس لاکھ روپے ،کورال پولیس نے سرفراز کی درخواست پر اورنگزیب کے خلاف بارہ لاکھ پچاس ہزارروپے مالیت کے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
اسلام آباد سے مزید