• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، سیاسی رہنماء

راولپنڈی، گوجرخان، کلر سیداں(اپنے رپورٹر سے ، نمائند گان جنگ) مختلف سیاسی رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سپر یم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو انصاف کی فتح اور جمہوریت کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔پیپلز پارٹی کےرہنما میاں خرم رسول،رانا رفاقت،جمیل قریشی،پیپلز ٹریڈرز سیل کے رہنمائوں طارق وحید بٹ،نوید کنول،پرویز چوہدری،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں راجہ محمد علی منہاس،سید شجاعت حیدر نقوی اور دیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سول ڈکٹیٹرشپ کا راستہ بند کردیا ۔فیصلے سے جمہوری اقدار مضبوط ہونگی۔پاکستان میں عوامی راج قائم ہونے والا ہے۔جعلی منڈیٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری فتح کے بعد حقیقی جمہوریت کی راہ ہموار ہونے پر جشن منائے گی۔پیپلز لائرز فورم کے راہنما راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو کامیاب جدوجہد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے پہلے روز جسے سلیکٹڈ اور نااہل کہا اس نے اپنےساڑھے تین سالہ دور میں ہر اقدام سے ان الفاظ پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئین اور پاکستان کی فتح ہے ،یہ لمحہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آج عدلیہ نے جمہوریت اور آئین کے حق میں فیصلہ دے کر دنیا میں وطن عزیز کو سر بلند کیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر کلر سیداں میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے عہدیداران اور کارکنان نے زبردست جشن منایا، آتش بازی کی، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، سٹی صدر نوید اختر مغل، فیاض کیانی،عاطف اعجاز بٹ، نوید بھٹی، مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،شیخ عبدالقدوس،شیخ حسن سرائیکی، نعیم بنارس، شیخ ندیم احمد،راجہ محمد افتخار ،شاہد جمیل عباسی،شیخ سلیمان شمسی نےکہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نے تاریخی فیصلہ سنا کر یہ ثابت کر دیا کہ عدالتیں آزاد ہیں۔
اسلام آباد سے مزید