• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین وقانون اور حق کی فتح ہے،سینیٹرروبینہ خالد

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹرروبینہ خالد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین وقانون اور حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جنہوںنے آئین کو پیروں تلے رونداانہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی عدلیہ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط اور آئین کواستحکام حاصل ہواہے اس حکومت کو آج قومی اسمبلی میں بھی شکست فاش ہوگی۔آئین کی سربلندی پرقوم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے سینیٹرروبینہ خالد نے مزید کہاکہ عدالتی فیصلے سے نظریہ ضرورت ہمیشہ کےلئے دفن کردیاگیاآئین کی جیت اور سلیکٹڈ کوشکست ہوئی،اعلیٰ عدلیہ نے مثال قائم کی، پاکستان کی جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہوا آئین وقانون کو ذاتی مقاصدکےلئے استعمال کرنےوالوں کوبھی سزاہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کو راہ فراراختیارکرنے نہیں دی جائے گی تحریک عدم اعتمادکے ذریعے قوم کواس نالائق،نااہل اورناجائزحکومت سے نجات ملے گی جمہوریت ہی اصل انتقام ہے ۔
پشاور سے مزید