• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کے لیے سڑکوں کے بجائےجناح پارک مختص کر دیا ہے، کمشنر پشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور کی تاجر تنظیموں، مزدور یونین، سرکاری ملازمین کی تنظیموں، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ایکا کرتے ہوئے خیبر روڈ اور دیگر اہم مقامات پر احتجاج سے اجتناب کرتے ہوئے آئندہ کے لئے روڈوں پر احتجاج نہ کرنے اور عوام کو تکلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر روڈ اور دیگر اہم مقامات پر احتجاج اور اس کی وجہ سے عوامی تکالیف اور احتجاج کے لیے الگ مقام کے تعین کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، ایس پی سیکورٹی صاحبزادہ سجاد، جبکہ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کی سربراہی میں 70 سے زائد تاجرتنظیموں سرکاری ملازمین یونین ٹرانسپورٹ یونین اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں کے صدور نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے خیبر روڈ، سوری پل اور دیگر اہم مقامات پر احتجاج اور اس کی وجہ سے عوام کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر ان مقامات پر احتجاج نہ کرنے اور احتجاج کے لیے متبادل مقام کے لیے تجاویز طلب کی اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے خیبر روڈ اور دیگر اہم مقامات پر احتجاج سے اجتناب کرنے اور احتجاج کے لیے جی ٹی روڈ پر جناح پارک کا انتخاب کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں کوئیک رسپانس کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ احتجاج کی کال دینے والے تنظیموں سے رابطہ کرے گی اور متعلقہ محکموں کے مابین مذاکرات کا انتظام کرے گی تاکہ احتجاج سے قبل مذاکرات کیے جا سکےاور احتجاج کی نوبت ہی نہ آئے کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ پوری کوشش کی جائیں کہ مذاکرات کامیاب ہو اور احتجاج کی نوبت نہ آئےتاہم احتجاج کی صورت میں تنظیموں کو سیکورٹی دینے اور جناح پارک میں دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی اور ساتھ ساتھ میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات کی گئی۔
پشاور سے مزید