• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی آفس پشاور کی نئی عمارت کے حوالےسے اجلاس

پشاور (جنگ نیوز)ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور کی نئی عمارت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کوآرڈی نیٹر سرتاج احمد خان کے زیر صدارت ہوا جس میں ریجنل سیکرٹری انجینئر خالد حیدر، ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد سے مظہر الحق مفتی، کے پی ایزمک کے رحمت اللہ، ڈائریکٹر ریجنل آفس ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی محمد شاہ اور کنسلٹنٹ راحت اللہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس کا مقصد پشاور میں بننے والے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبر پختونخوا کی نئی زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔محمد شاہد نے شرکاء کو کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی نئی عمارت کے لئے اکاؤنٹ کھولا گیا ہے اور اگلے پیر تک تین کروڑ روپے اس میں ٹرانسفر کئے جائیں گے تاکہ عمارت پر عملی کام کا آغاز ہوسکے اس موقع پر کنسلٹنٹ آرکیٹیکٹ راحت اللہ نے تعمیر کے حوالے سے مکمل منصوبہ پیش کیاجس میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے فیز میں تعمیراتی کام اور اس میں آنے والے اخراجات وغیرہ کی تفصیلات موجود تھیں۔اس موقع پر آئی سرتاج احمد خان نے کہا کہ کنسلٹنٹ اور کیپٹل آفس آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تاکہ ایف پی سی سی آئی کی عمارت کا کام احسن طریقے سے مکمل ہوسکے۔ انہوں نے صوبائی حکومت خصوصا وزیر اعلیٰ محمود خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے عمارت کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپے جاری کئے ۔عمارت مکمل ہونے سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروع ملے گا اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی رہے گی۔ عمارت مکمل ہونے سے پاک افغان باہمی تجارت کو بڑھانے اور صوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں آسانی رہے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان اس سارے پیش رفت کے حوالے سے فوری طور پر سیکرٹری انڈسٹری کو خط لکھ کرانہیں بھی آگاہ کیا جائے۔
پشاور سے مزید