• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سوٹ پہنتے ہیں اچکن نہیں، شاہد خاقان عباسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سوٹ پہنتے ہیں اچکن نہیں پہنتے ۔دوسرا آئین کو اگر پڑھ لیں تو وہ بھی آئین سے بنے تھے آئین سے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ،جس طریقے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے اگر اسکا جائزہ لینا شروع کریں تو پورا دن گزرجائے گا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے ملک کی کہ پہلی دفعہ 75سال میں ایک وزیر اعظم آئینی طور پر آیا تھاجیسا بھی الیکشن تھا میں اس کو چھوڑ دیتا ہوں جا بھی آئین کے تحت رہا ہے یہ بہت بڑی خوش نصیبی ہے یہ ایک نئی directionہے سیاست کیgracefully graceچاہیے آج یہ رونا دھونا تقریریں یہ گالیاں ،دھمکیاںاس سے ملک نہیں چلتے ملک کا نقصان ہورہا ہے آپ کے پاس اکثریت نہیں رہی آج اگر ملک کے صدر نے آئین پڑھا ہوتا وہ خود ان سے کہتا آپ ذرا vote of confidenceلے لیں آخری بار جب الیکشن ہار گئے تھے سینیٹ کا تو انہوں نے خط لکھے بغیر vote of confidenceدلوا دیا تھا آج بھی یہی وقت ہے۔

بڑے اختیارا ت ہیں وزیر اعظم کے پاس ،بہت اختیارات ہیں اسپیکر کے پاس ،صدر کے پاس بھی اختیارات ہیں ،وہ اختیارات آئین سے آتے ہیں یہ آئین نہیں توڑسکتے ، یہ بڑا واضح ہے وقار کے ساتھ کل ووٹنگ ہو ملک میں پہلی دفعہ وزیر اعظم عوام کے ووٹ سے گھر جائے ،اس میں بھی وقار ہے اور ملک کا نظام آگے چلے آج کسی کو ملک کی پرواہ ہے کہ پچھلے ایک مہینے میں ملک کے ساتھ کیا ہوا۔اس کا کون ذمہ دار ہے آپ ایک ووٹ سے آئے تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سازش یہاں کوئی نہیں ہے۔یہاں سازش عوام نے کی ہے عوام تنگ ہیں۔نئی حکومت جتنا عرصہ بھی رہے گی عمران خان سے دس گناہ زیادہ deliverکرے گی ،وہ ایک ناکام حکومت تھی ناکام ہوچکی تھی۔آج ملک کو ضرورت ہے تھوڑا اس کو آگے بڑھایا جائے مسائل کو حل کیا جائے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ بائیس لوگ اس جماعت کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید