• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھیار نہیں پھینکیں گے، تمام طاقتیں بے نقاب ہوگئیں، شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، خبرایجنسی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے، تمام طاقتیں بے نقاب ہوگئیں،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو یک زبان ہوکر مستعفی ہونا چاہیے اور باہر نکلنا چاہیے، قوم کو بتانا چاہیےکہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں؟ یہ کرائے کے ٹٹو ہیں، یہ وہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں کہتا تھا استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو اور اسمبلی توڑ دو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا، جب کہتا تھا گورنر راج لگادو تو اس وقت بھی ٹھیک تھا، ان کے خلاف عوامی طاقت ہی ایک حل ہے، پاکستان میں کوئی سمجھ رہا ہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا، کیسے ہوا، کس طرح ہوا اور کس نے کیا۔
اہم خبریں سے مزید