• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،رمضان المبارک میں واپڈا حکام شہریو ں کو ریلیف نہ دے سکے

پشاور( وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں رمضان المبارک میں بھی واپڈا حکام شہریو ں کو ریلیف نہ دے سکے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے گرمیوں کے ستائے ہوئے عوام کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں بھی بد ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے رمضان میں شہریو ں کو بے حال کر دیا ہے تاہم متعلقہ حکام اس سلسلے میں کوئی ریلیف فراہم نہ کر سکے جس پر شہریو ں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے دوسری جانب مچھروں کے اضافہ سے بھی شہری بے زار دکھائی دینے لگے ہیں شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ سلسلہ فوری ختم کیا جائے اور بلدیاتی ادارے مچھروں کے خاتمہ کیلئے اسپرے کریں ۔
پشاور سے مزید