• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ( آن لائن ) بی آر ٹی بسوں کی کمی اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے باعث رمضان المبارک میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہیں جبکہ بازاروں میں بھی لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہیں رمضان کے دوسرے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہا ، ٹریفک کے جام ہونے ، سودا خریدنے ، رش ہونے کے باعث لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہورہا ہے ، افطاری سے قبل گھروں کو جانے کے لئے بی آر ٹی بسوں میں رش بڑھ گیا ہے ، ایکسپریس روٹس اور لوکل روٹس کی بسوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے باعث سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ خواتین مسافروں کو سب سے زیادہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑ تا ہے ، صدر سٹاپ ، ایف سی چوک ، فردوس چوک ، بورڈ چوک سمیت مختلف بی آر ٹی کے سٹاپوں میں لڑائی جھگڑے بسوں میںچڑھنے کے باعث شروع ہو گئے ہیں جبکہ کوہاٹ روڈ جانے والی بسوں میں سفر کرنا انتہائی ترین مشکل ہو گیا ہے ، سول کوارٹر اور صدر سٹیڈیم کے قریب بی آر ٹی کے سٹاپوں کو بھی نامعلوم افرادنے متاثر کردیاہے

پشاور سے مزید