• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت واپوزیشن جماعتیں مفادات کی لڑائی میں ایکسپوز ہوگئیں، سراج الحق

لاہور(نیوزرپورٹر)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کے بارے میں سچ کہا ہے مفادات کی لڑائی میں قوم کے سامنے دودھ کا دودھ،پانی کا پانی ہو گیا حکومت اور بڑی اپوزیشن جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں پی ٹی آئی میں اپوزیشن اور اپوزیشن جماعتوں میں پی ٹی آئی والے بیٹھے ہیں یہ وہی چہرے ہیں جو 74برسوں سے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں،منبر و محراب کے وارث ہی ملک میں انقلاب لاسکتے ہیں، حکمران اشرافیہ نے ملک کو اغیار کی شکار گاہ بنایا کشمیر کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کیا معیشت تباہ ادارے کمزور ہوئےعلما و مشائخ سے اپیل ہے کہ دین کی سربلندی اور ملک کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے کے لیے خانقاہوں سے نکلیں منبر و محراب کے وارث ہی ملک میں اسلامی انقلاب برپا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں علما و مشائخ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب افطار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدر میاں مقصود احمد، پیر سید عاشق حسین ، پیر غلام رسول اویسی، پیر طارق شریف زادہ، پیر اختر رسول قادری، علامہ عارف اصغر چشتی، پیر پرویز اکبر ساقی، لطیف الرحمن شاہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھےسراج الحق نے کہا کہ سیاست و جمہوریت اور ایوان کرپٹ اشرافیہ کے قبضہ میں ہے جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کا سودا کیا اور اپنے مفادات کے لیے 22کروڑ عوام کو یرغمال بنایااسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے حقیقت میں یہی لوگ رکاوٹ ہیں پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر اور ہسپتال میں غریب کو علاج کی بجائے دھکے ملتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید