• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی سابق فوجی قیادت سمیت بڑی شخصیات پر ایرانی پابندیاں

تہران (جنگ نیوز )امریکا کی سابق فوجی قیادت سمیت بڑی شخصیات پر ایران نے پابندیاں عائد کردیں،ان شخصیات میں سابق آرمی چیف اور ٹرمپ کے اٹارنی جنرل بھی شامل ہیں، پابندیوں کےا س اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تنائو میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کے15عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے جن میں سابق فوجی شخصیات بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری توانائی معاہدے میں واپسی کیلئے ہونے والے مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ایران نے جوہری معاہدے میں تعطل کو امریکی عہدیداروں کی جان بوجھ کر ڈالی گئی رکاوٹ کو قرار دیتے ہوئے مزید 15 امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں سابق آرمی چیف آف اسٹاف جارج کیسی اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے اٹارنی جنرل روڈی جولیانی بھی شامل ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب ایران اور امریکا نے ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کی ہوں۔ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے جاری مذاکرات کے دوران بھی ایک دوسرے پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید