• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا مسترد کردہ آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پونے چار سال قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پرچڑھانے والا مایوس اور عوام کا مسترد کردہ آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔ اتوار کو فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت اور اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ شوق سے تحریک چلائیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کریں۔

ملک بھر سے سے مزید