راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،عمران خان نے حکم دیا تو صدر اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔