• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف جنگ میں یورپ کی شمولیت، قبرص کے دفاع کیلئے متحرک

روم (اے ایف پی، جنگ نیوز)ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں یورپ کی شمولیت ،یورپی ممالک قبرص کے دفاع کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ،قبرص پر ایرانی ساختہ ڈرون حملہ کے بعد یورپی طاقتوں نے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے روانہ کردیئے ہیں،کچھ یورپی ممالک نے امریکا کو فوجی اڈے بھی دے دیئے ہیں ،اسپین نے اڈاے دینے سے انکار کیا ہے مگر وہ بھی قبرص کے دفاع کیلئے پرعزم ہے ۔برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا بحری جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن ’اگلے دو ہفتوں کے اندر‘ قبرص پہنچ جائے گا۔ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں براہِ راست شامل ہونے سے محتاط یورپی ممالک قبرص اور خلیج میں مغربی اتحادیوں پر حملوں کے بعد آہستہ آہستہ اس تنازع میں کھنچتے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید