• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش، گرفتار پاکستانی شہری کا ایران پر الزام

واشنگٹن(اے ایف پی)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے امریکی عدالت میں گواہی دی ہے کہ اس مجرمانہ منصوبے پر اسے ایرانی پاسداران انقلاب نے مجبور کیا تھا،47سالہ مرچنٹ کا کہنا تھا کہ وہ تہران میں مقیم اپنی اہلیہ اور بیٹی کو پاسداران انقلاب سے درپیش جان کے خطرے کے پیش نظر اس سازش کا حصہ بننے پر مجبور ہوا۔ اگرچہ اسے کسی ایک مخصوص شخص کو مارنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا، لیکن اسکے ایرانی رابطے نے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ، جو بائیڈن اور نکی ہیلی کے ناموں کا ذکر کیا تھا۔ مرچنٹ کو امریکہ میں احتجاجی مظاہرے منظم کرنے، دستاویزات کی چوری، منی لانڈرنگ اور قتل کیلئے کرائے کے قاتل ڈھونڈنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید