اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے نتیجے میں مسلم دنیا میں اندرونی انتشار پھوٹ پڑا ہے۔ایران اور دوسرے مسلم ممالک پر حملے قابل افسوس ہیں۔ انھوں نے کراچی میں جمہوریہ اسلامی ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔میاں رضا ربانی نے ایرانی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔