کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران امریکہ اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے ایسے میں 28 فروری سے سے 3ملکوں کے 3طیارے تاحال پاکستانی ایئرپورٹس پر کھڑے ہیں۔ قطر ایئرویز کی پرواز نے منیلا سے دوحہ جاتے ہوئے فضائی حدود بند ہوجانے پر کراچی میں لینڈنگ کی تھی۔ پرواز کے مسافر متبادل پروازوں سے روانہ ہو چکے مگر طیارہ کراچی میں موجود ہے۔