• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور عدالتیں ایک ہی نظام کے 2 اہم ستون ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس اور عدالتیں ایک ہی نظام کے دو اہم ستون ہیں ،جن کی ذمہ داریاں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں، پیشہ ورانہ تفتیش، قانونی طریقہ کار کی پاسداری اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ عدالتیں پولیس ہی کے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں پولیس سروس آف پاکستان کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 42 زیرِ تربیت افسران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،یہ وفد وفاقی جوڈیشل اکیڈمی (FJA) میں پروفیشنل ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہے، جس کی قیادت ڈی جی وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اور ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے کی ،چیف جسٹس نے پاکستان کے فوجداری نظامِ انصاف میں پولیس کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عدالتیں ایک ہی نظام کے دو اہم ستون ہیں جن کی ذمہ داریاں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید