کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور زون کے مطابق ملزم عثمان گلزار کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو آذربائجان ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔