ابوظہبی(نیوز ڈیسک)ابوظہبی، تباہ شدہ ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی اور نیپالی سمیت چھ شہری زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں حکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جس کے بعد اس کے ملبے اور ٹکڑے لگنے کے باعث شہر کے دو مختلف مقامات پر چھ غیر ملکی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔