شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،فائرنگ کے واقع کے بعد میاں خالد محمود کی رہائشگاہ پر پولیس سکیورٹی بڑھا دی گئی ،ان کے بیٹے میاں تیمور خالد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کر لی گئی ہے ،اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے ،فائرنگ کے وقت میں گھر پر موجود تھا ،مجھ پر اور میری فیملی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، میرے والد نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ،ہمیں حق سچ کا ساتھ دینے کی سزا مل رہی ہے۔