• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج، قومی سلامتی کے اداروں اور انکے سربراہوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ ملک دشمنی ہے، ایم کیو ایم سکھر

شکریہ سکھر (بیورورپورٹ )ایم کیو ایم پاکستان سکھر کے ڈسٹرکٹ انچارج نعیم خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے ہم پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے پرچم کو جلانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے،پی ٹی آئی کے اس عمل سے ایم کیو ایم کے کارکنان کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ، سیاسی مخالفت کو دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے، ایک بیان میں ڈسٹرکٹ انچارج نعیم خان سابقہ ایم پی اے دیوان چند چائولہ ڈسٹرکٹ ممبر انور ملک ، سراج خان ایڈوکیٹ عنایت اللہ خان، ساجد غوری و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ عمل آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اپنے منحرف ممبران کو گالیاں دو یا لوٹا کہوں یا غدار لیکن جس پارٹی کی وجہ سے 3 سال اور 8 مہینے اقتدار میں رہے وزارت عظمی کے منصب پر بیٹھے رہے انہیں جن کو نفیس کہتے آپ کی زبان نہیں تھکتی تھی الگ ہوتے ہی رنگ دکھانا شروع کردیا خان صاحب آپ نے گالی اور بدتمیزی کی سیاست پاکستان میں متعارف کرائی آپ کی صرف کرسی گئی ہے، ہم بے جانیں دی ہیں قیدیں کاٹی ہیں اسیریاں بھگتی ہیں ہمارے لاپتہ کارکن ہیں آپ کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید