اسلام آباد ( آن لائن ) شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔ کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 12 وزراء اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کو 4 ، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئیگی۔محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا ء اللہ اور مرتضیٰ جا وید عبا سی کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے ۔ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ، شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔