• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھا کر بھٹو خاندان کا ایک سے زائد افراد کے وزیراعظم منتخب ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(مقصود اعوان) میاں شہبازشریف نے گزشتہ روز ملک کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھاکر بھٹو خاندان کا ایک سے زائد افراد کے وزیراعظم منتخب ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے.

اس سے قبل بھٹو خاندان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ ایک سے زائد افراد ملک کے صدر اور وزیراعظم کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدوں پر فائز رہے.

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو صدر پاکستان اور 2مرتبہ وزیراعظم جبکہ اُن کی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو بھی 2مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہیں، اِن کے علاوہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور محترمہ بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری بھی صدر پاکستان رہے.

 اِس سے پہلے شریف خاندان کے میاں نوازشریف کو3بار وزیراعلیٰ پنجاب اور 3مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہنے کا اعزاز حاصل ہے جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔

اہم خبریں سے مزید