ٹوکیو (عرفان صدیقی) دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہوزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر کم از کم اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے استعمال کے لیے ایک فون بغیر ڈیوٹی پاکستان لانے کی فوری طور پر اجازت دی جائے جس پر تحریک انصاف کی حکومت نے پابندی لگا رکھی تھی اوورسیز پاکستانیوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم جلد ہی اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جلد اعلان کریں گے تا کہ ایک کڑوڑ پاکستانی اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کرسکیں ، اس حوالے سے جاپان ، جنوبی کوریا، برطانیہ ، امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بھی فوری توجہ دیں گے ۔