اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے، امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاست اب شروع ہوئی ہے،اتوارکو وہ یہ فائلیں بدلتے رہے ہیں،فائلیں بدلنے کا مقصد تھا ان پرفردجرم نہ لگے۔ انہوںنے کہاکہ فوج اوراسٹبلیشمنٹ کو سوچنا ہوگا۔ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔ سابق وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے فیصلوں پر کہا کہ میں تین ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دیدیں اور گورنر راج لگائیں۔انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید۔