• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پی ٹی آئی اقلیتی رکن قومی اسمبلی کے گھر پر حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور( نمائندہ جنگ ) تھانہ آغہ میرجانی شا ہ کی حدود یکہ توت میں نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کے گھر پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔گزشتہ روز دو بجے کے قریب نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے یکہ توت میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نقاب پوش ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ٗاس سلسلے میں ایس پی سٹی سید عتیق شاہ نے بتایا کہ ایم این اے جمشید تھامس کا گھر خالی تھا وہ اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے پولیس کاکہناہے کہ ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے پانچ فائر کئے ہیں جس کے خول تحویل میں لے لئے گئے ہیں ٗایس پی سٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

اہم خبریں سے مزید