اسلام آباد(اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مہمانوں کی گیلری میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ پیر کو نئے قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں مریم نواز نے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجائے اور ان سے گیلری میں جاکر بات چیت بھی کی۔