• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور کا مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

پشاور(جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واپڈا حکام سے رابطہ کرلیا۔ گزشتہ روز میئر پشاور حاجی زبیر علی سے ان کے دفتر میں مختلف نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمینوں نے ملاقاتیں کیں اور رمضان المبارک کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل بارے آگاہ کیا جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں بجلی کی مد میں درپیش مسائل بارے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور بجلی لوڈشیڈنگ سمیت و دیگر درپیش مسائل بارے آگاہ کیا واپڈا حکام نے جلدمسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے واپڈا حکام کو کہا کہ اس مبارک مہینے میں پالیسی کے مطابق عوام پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جا سکتی اگر واپڈا عوام پر لوڈشیڈنگ کرتی ہے تو یہ سخت زیادتی ہے حاجی زبیر علی نے نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمینوں اور مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے جس کے حل کیلئے اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات کریں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک نیبر ہوڈ کے چیئرمین اور کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور سٹی کونسل کی جانب سے جو بھی ممکنہ تعاون ہو گا وہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کی نشا ندہی کریں جس کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
پشاور سے مزید