کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو بند کردیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو بند کرکے کھلاڑیوں کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکیولر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس فیصلے سے قومی اورکئی انٹر نیشنل کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں شاداب کبیر ، عاصم کمال ، محمد سمیع ، خرم منظور ، تنویر احمد ، کاشف جواد اولمپئن ، محمد طلحہ ، عبدالرئوف اور بہت سارے فرسٹ کلاس کھلاڑی اور ہاکی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشل کھلاڑی شامل ہیں جو ڈیسک پر کام کرنے پر مجبور ہو جائینگے ابھی وہ کوچنگ اور پریکٹس میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو عملاً بند کردیا گیا تھا۔