کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نورحق میں ملکی موجودہ صورتحال اور کراچی کے مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو اون اورکراچی آمد پر شہر کے تمام چھوٹے بڑ ے اہم اور نامکمل منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کا اعلان ،فوری طور پر نئی مردم شماری کروانے کے احکامات جاری کریں، کوٹہ سسٹم ختم ، کراچی تا حید رآباد نئی موٹر وے بنائی جائے،کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے اس کا فارنزک آڈٹ کروایاجائے اور کلاء بیک کی مدکے 45ارب روپے عوام کو واپس کیے جائیں،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے 65کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ K-4فوری مکمل کروایا جائے،ادھورے گرین لائن سمیت ماس ٹرانزٹ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، ہم کسی صورت بھی جعلی اور غلط مردم شماری کو قبول نہیں کریں گے،ہم مطالبہ کرتے ہیں اسٹیل مل کو بحال اور جبری برطرف ہزاروں ملازمین کے روزگار کا تحفظ کیا جائے۔