اسلام آباد(پی پی آئی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جلد آفس پہنچنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پہلے والا تو دوپہر سے قبل دفتر ہی نہیں آتا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف منگل کے روز صبح 7 بجے ہی وزیراعظم آفس پہنچ گئے ، اس وقت عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم ان کی آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ شہباز شریف کے جلد آفس پہنچنے پر مریم نواز نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہا کہ ان سے پہلے والا دوپہر سے قبل دفتر نہیں آتا تھا اور اکثر تو آتا ہی نہیں تھا۔