• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم مودی کا شکریہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے مبارک باد کے پیغام دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب بھی جاری کر دیاہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ’وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دینے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں، پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ، جموں اور کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے ، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،چلیں آئیں امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔
اہم خبریں سے مزید