کراچی(رفیق بشیر) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں اقصادی ماہرین کا اجلاس جس میں ماہرین سے عوام کو فوری طور ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے رائے لی گئی‘.
اس اجلاس میں موجود ماہرین کی سیٹنگ ترتیب سے محسوس ہوا کہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ مقررکئے جانے کاامکان ہے ۔
اس سلسلے میں ذرائع نے اجلاس سے متعلق بتایاکہ کابینہ کی تشکیل کے بعد ایک منی بجٹ پیش کیا جائے گاجس میں گیس بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لے کر کم یا مستحکم رکھنے کی کوشش کی جائے گی‘منی بجٹ میں کم از کم تنخواہ 25ہزار مقرر کا اعلان بھی کیاجائے گا‘.
فی الحال 25ہزار تنخواہ دینے کے احکامات پر عملدرآمد ممکن نہیں کیونکہ 18ویں ترمیم کے کم ازکم تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کوہے‘ حوالے سے قانونی پیچیدگیاں ہیں‘معاشی ماہرین کے اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام شرکا ء سے ایک ایک کرکے مہنگائی کنٹرول کرنے کی لئے تجاویز طلب کیں۔