• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدیدطرز پر تبدیلیاں ناگریز ہوچکی ہیں،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہےکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتر ی اورغیر قانونی رکشوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے پرمٹوںکے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید دور کے طرز پر تبدیلیاں ناگریز ہوچکی ہیں تاکہ عوام کے لیے آسانی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔اس کے علاوہ اس نظام سے سرکاری ریونیو میں اضافہ، کرپشن کا خاتمہ اور غیر قانونی رکشوں کی روک تھام کے سلسلے میں آر ٹی اے عملہ اورٹریفک پولیس کو موثر کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کے تمام رکشوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے اور کمپیوٹرائزڈ پرمٹ کے اجراء کرنے کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد پہنور کی جانب سے رکشوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک سٹی نصیراللہ حسن شاہ،سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی اور اسسٹنٹ ریونیو ریسیپٹ جان محمد محمد حسنی کے علاوہ آرٹی اے کا عملہ بھی موجود تھا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ آر ٹی اے کے تمام ریوینو سمیت ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے ڈیٹا بیس میں منتقل کرنے سے غیر قانونی اور دونمبر رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملنے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز اور عوام کے لیے آسانی ہوگی اور شہر میں غیر قانونی رکشوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تمام سرکاری امور اور ریکارڈ ڈیجیٹل ہونے سے کام میں آسانی اور بروقت سرانجام دیاجاسکتاہے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ اور ریونیو کا کام مکمل ہونے سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ڈیجیٹلایزڈ کرنے سے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف موثر کارروائی سے ٹریفک کے نظام میں بہتری کے ساتھ رکشوں میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔جس سے ٹریفک جام کا مسئلہ کچھ حد تک حل ہوگیا ہے۔درایں اثناء کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدار ت وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت شہر کی سڑکوں کی توسیعی منصوبوں پر کا م کی پیش رفت سے متعلقہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی لانے اور حائل رکاوٹوں کے حل کے لئے متعدد اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ تمام اسٹک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔  
کوئٹہ سے مزید