ملتان (سٹاف رپورٹر )شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے جشن کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین سٹی کے زیر اہتمام سٹی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر لیگی خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملک وقوم کی سلامتی،ترقی خوشحالی،امن وامان کے قیام کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق،سینئر نائب صدر ثروت خان، نائب صدر افشین بٹ سمیت خواتین کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین یونین کونسل گنا منڈی رانا محمدنعیم ، شیخ محمد اکرم ، شاہ زیب اقبال نے کارکنوں کے ہمراہ مٹھائی تقسیم کی اور جشن منایا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈویژنل صدر سپورٹس اینڈ کلچر ل ونگ چیئرمین یوسی 98 محمد شہزاد کریم بھٹی کی قیادت میں کوٹلہ تولے خان چوک پر میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ،اس موقع پر شیخ طارق رشید، سعد کانجو، راناشاہد الحسن، ملک انورعلی، اختر عالم قریشی، شیخ آصف قریشی، ضلعی صدر زاہد لال بھٹی ،سٹی صدر مدنی خلیل ودیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین کائیاں پور عثمان خان بابر، عدیل یوسف چغتائی نے کارکنوں کے ہمراہ شمس آباد میں مٹھائی تقسیم کی اور جشن منایا ۔ سابق ایم پی اے شاہد محمود خان کی رہائش گاہ پر، میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں سا بق چیئر مین یو سی نمبر 4گلگشت محمد ضرار خان، معروف طارق خان کی زیر قیادت میں مٹھائی تقسیم کیک کا ٹا اور جشن منایا گیا۔