کراچی(اسٹاف رپورٹر‘اے پی پی) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے بابا ئے قوم کے مزار پر کھڑے ہو کر عہد کیا ہے کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی خدمت کریں گے ‘ بدھ کو وزیراعظم نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ۔
تاثرات کے اختتام پروزیراعظم نے اپنے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریرکیا۔ وزیراعظم نے لکھا کہ ”ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضرہوا ہوں۔