• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے تیسرے دن مزار قائد پر حاضری

کراچی (جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے تیسرے دن گزشتہ روزکراچی پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ماضی میں اس منصب پر فائز ہونے والے ہرنئے وزیر اعظم پہلی فرصت میں کراچی میں مزار قائد پرحاضری دیتے رہے ہیں۔اگرچہ کراچی آمد اور مزارقائد پر حاضری میں دنوں کی تاخیر کوئی غیر آئینی غیرقانونی عمل نہیں لیکن عمران خان نے اگست 2018 میں حلف لینے کے تقریباً ایک ماہ بعد یعنی 16 ستمبر کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔عام تاثر یہ ہے کہ ہرنئے وزیر اعظم جلد از جلد پہلی فرصت میں کراچی جاتے ہیں اور مزار قائد پرحاضری دیتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید