• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس کے کھانے پینے کے اخراجات خود اٹھائینگے

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس کے کھانے پینے کے اخراجات خود اپنے ذاتی پیسوں سے اٹھائیں گے۔ٹوئٹر پر ایک نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔صحافی نے کہا کہ اچھی بات یہ تھی کہ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیٹ کور کرنے والے تمام رپورٹرز کو بھی افطاری میں مدعو کیا تھا۔صحافی کی اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔ 
اہم خبریں سے مزید