• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فوج سے غلط فہمیاں دور کرلینی چاہئیں، شیخ رشید

پشاور(جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں فوج سے غلط فہمیاں دور کرلینی چاہئیں،اتحادی ساتھ نہ چھوڑتے جب بھی ہماری حکومت جاتی، عمران خان کی جان کو خطرہ، جیل میں بھی ڈالا جاسکتا ہے، عالمی طاقتیںعمران خان کی جان لینے کی کوشش کرسکتی ہیں، نوازشریف سعودی عرب سے پاک صاف ہو کر آرہے ہیں، اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے، الیکشن کراؤ۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پر جس دن فرد جرم عائد ہونا تھا اسی دن حلف اٹھایا، عمرے کیلئے جارہا ہوں، لاہور جلسے میں شمولیت نہیں کر پاؤں گا، انٹرنیشنل پلان ہے چوروں کو اوپرلانا ہے، عمران خان گردن اٹھا کر چلتا تھا، منحرف ارکان کس منہ سے سیاست کریں گے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں ڈالروں کی بارش ہوگی، ہمارے ساتھ وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے، جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تھے اب ایک ہوگئے ہیں، فرد جرم لگنے والے دن انہوں نے فائلیں اٹھائی اور قلمدان سنبھال لیا، اب ہمارے ملک میں سب منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ، قوم کو اب فیصلہ کرنا پڑے گا، لوگ اپنے پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج کےخلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید