• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی بڑی سرکاری آئل کمپنی کا مغرب میں کام بند کرنیکا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پابندیوں کے بڑھتے خدشات، ضابطوں میں سختیوں اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے چین کی تیل اور گیس کی سرکاری کمپنی چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کے امریکا کے ساتھ تعلقات سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے خراب ہونا شروع ہوئے جس کے بعد امریکا نے چین کیخلاف ایک بڑی تجارتی جنگ چھیڑ دی، چائنیز سامان پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب چین نے یوکرین حملے کی وجہ سے روس کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے چائنیز ادارے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمپنی مغرب میں کاروبار کو چھوڑنے اور اپنے محدود اور سنبھالنے میں مشکل پیدا کرنے والے اثاثہ جات کو فروخت کرنے جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید