• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ کی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

واشنگٹن / اسلام آباد (نیو ز ایجنسیز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں ۔ پاکستان نے مبارکباد کے پیغام پر امریکا سے اظہار تشکرکیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ نو منتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔
اہم خبریں سے مزید