کراچی/ لاہور(نیوز ایجنسیز )فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،مسترد شدہ سلیکٹڈ عدالتوں ،اداروں پر حملہ آور،عدم اعتماد میں صدر، عمران، ڈپٹی سپیکر نے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی جبکہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ عمران خان !تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے،اقتدار سےچمٹے رہنے کیلئےتم نےخطرناک کھیل کھیلا،NSC جیسے فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان میں مزید کہا کہ ادارے اب غیرجانبدار ہیں ،عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں مزید کہا کہ Absolutely Not کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایاجوکبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے۔