• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا امارات کے صدر، وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کی طرف سے تہنیتی پیغام پر شکریہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کی طرف سے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید