• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا وزیر اعظم بننا حق اور سچ کی فتح ہے، رانا ارشاد

ملتان(سٹاف رپورٹر )میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں این اے155پی پی 214میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ارشاد کی جانب سے مٹھائی تقسیم، آتش بازی اور جشن منایا گیا ،اس موقع پر کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے رانا ارشادنے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہو کر حلف اٹھانا حق اور سچ کی فتح ہے ایوان کی کاروائی سے جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبار کباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آخری گیند تک لڑنے کے دعوے کرنے والے آج بھی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔اس موقع پر ملک منیر آرائیں،چوہدری عثمان ودیگر رہنما شر یک تھے۔
ملتان سے مزید