• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 63 اے کی تشریح، سپریم کورٹ پیر کو صدارتی ریفرنس کی سماعت کریگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ میں سیاسی پارٹی کی پالیسیوں سے انحراف کے مرتکب اراکین کی ناہلی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس ،عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ 18 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا،یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے وفاداری بدلنے پر ممکنہ نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کیلئے یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید