• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے اسپیکرز کی دلچسپ تاریخ، پرویز اشرف بھی شامل

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ کامیاب ہونیوالے 12 ویں اسپیکر ہیں ،پارلیمانی تاریخ اس ضمن میں دلچسپ حوالوں سے عبارت ہے ،ذوالفقار علی بھٹو سے پہلے پاکستان کے تمام اسپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوتے رہے۔

 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی نے قائد اعظم کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا، 14 اگست 1948 کو قائد اعظم کے بعد مولوی تمیز الدین دستور ساز اسمبلی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے، 12 اگست 1955 کو عبدالوہاب خان بلا مقابلہ سپیکر بنے ،12 جون 1962 کو مولوی تمیز الدین ایک بار پھر قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر بنے۔

 29 نومبر 1963 کو فضل القادر چوہدری کو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کیا گیا، بعد میں عبدالجبار خان متحدہ پاکستان کے آخری بلا مقابلہ اسپیکر تھے۔

 ذوالفقار علی بھٹو 14 اپریل 1972 کو قومی اسمبلی کے صدر بنے، ان کا مقابلہ سردار شیر باز مزاری نے کیا،بھٹو کے بعد فضل الہٰی چوہدری 15 اگست 1972 کو ، صاحبزادہ فاروق علی نے 9 اگست 1973 کو ملک معراج خالد 17 مارچ 1977 کو بلا مقابلہ اسپیکر ز بنے۔

مولا بخش سومرو 16 دسمبر 1997 کو بلا مقابلہ اسپیکر بنے ۔

ملک بھر سے سے مزید