پشاور(نیوزرپورٹر)لندن میں جرائم سے متاثر ہونے والے پاکستانی کمیونٹی کے لیے قائم ادارہ کرائم ویکٹم سروسز پاکستان (سی وی ایس پی) نے مردان سے تعلق رکھنے والے وکیل اعتزاز احسن بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم ویکٹم سروسز پاکستان مقرر کردیا ہے سی وی ایس پی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈوکیٹ اعتزاز حسن ساکن گجرات تحصیل و ضلع مردان کو لندن میں مخلتف جرائم سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کے حقوق کی تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کرنے اور دیگر خدمات دینے لیے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر سی وی ایس پاکستان مقرر کردیا ہے واضح رہے کہ اعتزاز حسن پشاور اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری میں گولڈ مڈل حاصل کرنے کے بعد اس لندن میں بار ایٹ لاء کر رہے ہیں