اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے راول ڈیم چوک فلائی اوور کی تکمیل میں تاخیر کا نو ٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ فلائی اوور منصوبہ یکم ستمبر تک مکمل ،تاخیر کا سبب بننے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور تاخیر کی تحقیقات کی جائے۔ وزیراعظم نے گزشتہ صبح راول چوک فلائی اوور منصوبہ کا دورہ کیا جہاں انہیںمنصوبہ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی،اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ قومی وسائل کے ضیاع اور ترقیاتیمنصوبوں میں تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ میں بلاوجہ تاخیر کی گئی تاکہ لاگت کو بڑھایا جاسکے تاہم وفاقی دارالحکومت میں دیگر منصوبہ جات کے کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کو دیئے گئے ہیں۔