پشاور(نیوزرپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور شیر حسن خان نے ریاستی اداروں پاکستان آرمی اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ریٹائرڈ آرمی افسر کی درخواست ضمانت خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم محمد رضا ڈگر ناری بانڈہ داود شاہ کرک کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔ اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اور ملزم کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔